او آئی سی كے سيكرٹری كا فتح اور حماس كے اتحاد پر اظہار مسرت -

IQNA

او آئی سی كے سيكرٹری كا فتح اور حماس كے اتحاد پر اظہار مسرت -

سياسی گروپ: مكہ مكرمہ میں ہونے والی نشست میں فتح اور حماس كے درميان قومی حكومت بنانے كے توافق پر او آئی سی كے سيكرٹری اكمل الدين احسان اوغلو نے خوشی كا اظہار كيا-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا نے نسيج سائٹ سے نقل كيا ہے كہ یہ نشست مكہ مكرمہ میں خادم الحرمين كی سرپرستی میں منعقد ہوئی جس میں حماس اور فتح كے درميان فلسطين میں قومی حكومت كی تشكيل پر اتحاد و يكجہتی كی قرار داد لكھی گئی-
او آئی سی كے سيكرٹری نے كہا كہ اس اتحاد پر فلسطينيوں كے سر پر ظلم وستم كے منڈلاتے ہوۓ بادل چھٹ جائیں گے-
انہوں نے مزيد كہا كہ فلسطينيوں كو چاہیے كہ وہ استقلال و آزادی اور فلسطينی حكومت كی پشت پناہی كےلیے مسلسل كوشش كرتے رہیں-