پارليمنٹ نے ۲۲ بہمن كی ريليوں میں بھر پور شركت پر عوام اور میڈيا كا شكریہ ادا كيا ۔

IQNA

پارليمنٹ نے ۲۲ بہمن كی ريليوں میں بھر پور شركت پر عوام اور میڈيا كا شكریہ ادا كيا ۔

سياسی گروپ: پارليمنٹ كے ۲۵۷ ممران نے ايك بيانیہ میں مشتركہ طور پر ۲۲ بہمن كے مظاہروں میں عوام كی بھر پور شركت پر ملت غيور ايران اور میڈيا كی قدر دانی كی ہے-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق پارليمنٹ كے ۲۵۷ ممران نے ايك مشتركہ بيان میں ۲۲ بہمن كے مظاہروں كے سلسلہ میں عوام اور میڈيا كے كردار كو سراہتے ہو ۓايك مشتركہ بيانیہ جاری كيا ہے جس كا متن درج ذيل ہے-
ہم ۲۲ بہمن يوم اللہ اور يوم آزادی جس كی بنياد امام خمينی نے ركھی اور شہدا نے اپنے خون سے آبياری كی كے موقع پر ملت غيور ايران كوہدیہ تبريك پيش كرتے ہیں كہ جنہوں نے بيداری كا ثبوت ديتے ہوۓ ايك بار پھر بھر پور انداز میں ريلياں نكالیں اور ساتھ ہی میڈيا كا بھی شكریہ ادا كرتے ہیں جس نے اس سلسلہ میں مختلف پروگرام مرتب كیے-