قرآن مجيد میں كوئی چيز انسانی فطرت كے منافی نہیں ہے-

IQNA

قرآن مجيد میں كوئی چيز انسانی فطرت كے منافی نہیں ہے-

سماجی گروپ: پروفيسر ناديدہ جاموكاوا جنہیں دور حاضر میں دنيا كا ايك عقل مند ترين انسان شمار كيا گيا ہے ان كا كہنا ہے كہ قرآن كے مفاہيم انسانی فطرت كےمنافی نہیں ہیں-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے شعبہ تركی سے نقل كيا ہے كہ پروفيسر ناديدہ جاموكاوا كلام وحی كے بارے میں كہتے ہیں كہ میں نے قرآن حكيم كا مطالعہ كيا اس میں كوئی ايسی بات نظر نہیں آئی جو انسانی فطرت كےخلاف ہو-
انہوں نے مزيد كہا كہ انسان قرآن سے بہت سے معارف حاصل كر سكتا ہے ان میں سے ايك تعليم ہے جس كے اوپر اس آسمانی كتاب نے بہت زور ديا ہے-
پروفيسر ناديدہ بچپنے ہی سے بے پناہ استعداد كے مالك تھے دنيا كی مختلف زبانوں روسی ٬تركی ٬انگريزی ٬جرمنی ٬عربی ٬فارسی ٬پر انہیں مكمل عبور حاصل تھا –
قابل ذكر ہے كہ ان كے حافظے میں تين ہزار جلد كتابوں كے برابر مطالب موجود تھے-