امريكی يونيورسٹی سن خوزہ میں اسلام اور قرآن كے عنوان سے سيمينار

IQNA

امريكی يونيورسٹی سن خوزہ میں اسلام اور قرآن كے عنوان سے سيمينار

سماجی گروپ: امريكہ كی رياست كيليفورنيا كے شمال میں واقع سن خوزہ يونيورسٹی میں اسلام اور قرآن كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد كيا جاۓ گا-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے ڈيلی پوسٹ اخبار سے نقل كيا ہے كہ يونيورسٹيوں كی اسلامی انجمن كی سربراہ مريم امير ابراہيمی نے كہا ہے كہ اسلام كے پر شدت پسندی كی طرف سے مسلسل حملے ہو رہے ہیں-لہذا اسلام كی واقعی تصوير لوگوں كے سامنے آنا چاہیے –
انہوں نے مزيد كہا كہ گذشتہ ہفتہ رسالت محمدۖ كے عنوان سے ايك نشست منعقد كی گئی تھی جس میں طلباء اسلام كے بارے میں مختلف سوالات كر كے آسمانی دين سے آشنا ہوۓ –
مريم امير ابراہيمی نے كہا كہ يونيورسٹی میں اسلام اور قرآن كے عنوان سے سيمينار منعقد كيا جاۓ گا-تاكہ لوگ اسلام كی تعليمات سے آشنا ہو سكیں-