آيت اللہ جوادی آملی:اسلام عالمی دين ہے

IQNA

آيت اللہ جوادی آملی:اسلام عالمی دين ہے

سياسی گروپ: اسلام عالمی دين ہے اس كا تعلق كسی مخصوص زمانے اور مكان سے نہیں ہے-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق يونيورسٹيوں كے طلباء اور اساتذہ نے آيت اللہ جوادی آملی سے ملاقات كی جس میں آپ نے كہا كہ ہم سب آئمہ كے اچھے شاگرد بن سكتے ہیں اس لیے كہ آئمہ معصومين نے اپنے نورانی بيان سے نيك لوگوں كی تربيت كی ہے اگرچہ وہ افراد زمانہ جاہليت میں نہ اچھی فكر كے مالك تھے اور نہ اچھے عمل كے ليكن ائمہ معصومين نے ان كی تربيت كر كے انہیں الھی انسان بنا ديا
انہوں نے كہا كہ اسلام عالمی دين ہے كسی زمانے يا مكان سے مخصوص نہیں ہے-
آيت اللہ جوادی آملی نے مزيد كہا كہ انسان كی تفسير انسان كے ذريعہ كی جاۓ اور حقوق بشر كو بھی انسانی مبانی سے سمجھنا چاہیے-مفسر قرآن نے كہا كہ اگر ہم نے اپنی ہستی كو پہچان ليا تو دوسری ماديات ہمیں خود بخود حقير اور پست نظر آئیں گی-