رضائی:عوام كے ولولہ شہادت نے ايران كو ناقابل تسخير قلعہ میں تبديل كر ديا

IQNA

رضائی:عوام كے ولولہ شہادت نے ايران كو ناقابل تسخير قلعہ میں تبديل كر ديا

سياسی گروپ: شلمچہ كی طرف روانہ ہونے والے پہلے كاروان كو خطاب كرتے ہوۓ ڈاكٹر محسن رضائی نے كہا كہ معنويت اور شہادت طلبی كے جذبہ نے ايران كو ايك ناقابل تسخير قلعہ بنا ديا ہے-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا تشخيص مصلحت نظام كے جنرل سيكرٹری جناب ڈاكٹر رضائی نے كہا ہے كہ ايرانی انقلاب فداكاری ٬اخلاص اور صداقت سے حاصل كيا گيا ہے اور انہیں ہی عوامل میں اس كی بقا بھی مضمر ہے رضائی نے كہا كہ جو بھی اقتدار میں آۓ اسے جان لينا چاہیے كہ یہ ملك لاكھوں جوانوں كی قربانی كے عوض حاصل ہوا ہے جنرل سيكرٹری نے كہا كہ سرمایہ داروں كو چاہیے كہ جان لیں كہ اس ملك كی بقا جوانوں كے ولولہ شہادت كی وجہ سے ہے توپ يا ٹينك كا كوئی كمال نہیں ہے اگر اسی ولولہ شہادت كو باقی ركھا جاۓ تو كوئی ايران كی طرف ميلی آنكھ سے نہیں ديكھ سكتا
واضح رہے كہ حرم امام حسين ۜ كا پرچم ايك ماہ تك شلمچہ میں لہراتا رہے گا پھر مشہد مقدس پر منتقل كر ديا جاۓ گا-