آيت اللہ صافی گلپائيگانی :مسجد كا آباد كرنا تعليمات قرآن و اھلبيت ۜ كا احيا ہے

IQNA

آيت اللہ صافی گلپائيگانی :مسجد كا آباد كرنا تعليمات قرآن و اھلبيت ۜ كا احيا ہے

سماجی گروپ: مرجع تقليد نے كہا كہ اسلامی پارليمنٹ مساجد كی تعمير اور آباد كرنے كے لیے پہلے سے زيادہ بجٹ مخصوص كرے-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ صافی نے مساجد كے متوليوں كو خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ مساجد میں نماز جماعت بہتر سے بہتر طريقے سے قائم كریں-
مرجع تقليد نے صدر اسلام میں مساجد كی مختلف كاركردگيوں كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ كہا كہ عہدے داروں كو چاہیے كہ جوانوں كو مساجد كی طرف جلب كریں-
انہوں نے مزيد كہا كہ مساجد كے كتاب خانہ میں ثقافتی ضروريات كو مد نظر ركھتے ہوۓ كتابیں ارسال كی جائیں