ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے سعودی عرب كے الوطن اخبار سے نقل كيا ہے كہ ھالينڈ كی وزارت تعليم نے اس فعل كی توجیہ بيان كرتے ہوۓ كہا كہ مدرسہ كی تعطيل كا سبب مديريت كا ضعف اور بجٹ كا فراہم نہ ہونا ہے-
وزير تعليم كے نائب شارون ايكسما نے پارليمنٹ میں رپورٹ پيش كرتے ہوۓ كہا كہ موسسہ صبا كو مديريت كے قوی اور مدرسہ كی مالی صورت حال كو بہتر بنانے كے لیے جو مہلت دی گئی تھی وہ ختم ہو نے والی ہے-
دارالحكومت میں اسلامی مدرسہ موسسہ صبا كے بند ہونے پر طلباء كے والدين پريشان ہیں اس لیے كہ اسلامی مدرسہ بند ہونے كے بعد ان كے بچوں كو ھالينڈ كے اسكولوں میں جانا پڑے گا-