مغربی آذربائيجان كی امام خمينی رہ امداد كمیٹی كی طرف سے ۱۳ ہزار يتيموں كی كفالت

IQNA

مغربی آذربائيجان كی امام خمينی رہ امداد كمیٹی كی طرف سے ۱۳ ہزار يتيموں كی كفالت

سماجی گروپ: صوبہ مغربی آذربائيجان كی امام خمينی امداد كمیٹی ۱۳ ہزار يتيموں كی كفالت كر رہی ہے-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق مغربی آذربائيجان كی امام خمينی امدادكمیٹی كے سربراہ نے كہا كہ جيسے جيسے عوام كا اعتماد اس كمیٹی سے متعلق بڑھتا جا رہا ہے ويسے ويسے ان كا تعاون بھی بڑھ رہا ہے چنانچہ اس سال ۲۸ فيصد سے زيادہ عوامی مدد اس كمیٹی كو حاصل ہوئی ہے اور اس صوبہ كےمومنين نے ٦۰۰ ملين تومان كيش كی صورت میں پيش كۓ ہیں انہوں نے مزيد كہا كہ اس صوبہ میں امام خمينی امداد كمیٹی كے زير كفالت ۱۳ ہزار يتيم ہیں جن میں سے ۱۲ ہزار يتميوں كے اخراجات عوام دے رہی ہے-