مصباحی مقدم: اقوام عالم كے دلوں میں اہلبيتۜ كی محبت میں اضافہ

IQNA

مصباحی مقدم: اقوام عالم كے دلوں میں اہلبيتۜ كی محبت میں اضافہ

سياسی گروپ: انقلاب اسلامی كے ۲۷سال گزرنے كے بعد اقوام عالم كے دلوں میں اھلبيتۜ كی محبت میں اضافہ ہوا ہے-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق جامعہ روحانيت مبارز كے ترجمان حجة الاسلام غلام رضا مصباحی مقدم نے تقرير كرتے ہوۓ كہا كہ موجودہ امكانات سے استفادہ كرتے ہوۓ جوانوں كے لیے ملازمت كے انتظامات كۓ جائیں اور پروردگار نے جو نعمتیں عطا كی ہیں ہم اسے بالقوہ كی حالت سے بالفعل كی منزل تك پہنچا دیں –
قومی اسمبلی كے نمائندے نے كہا كے مغربی ممالك نے اپنی زندگی كو بہتر بنانے كے لیے فقط ماديات كو سامنے ركھا ہے اور معنويات كو نطر انداز كر ديا ہے جس كی وجہ سے وہ ظلم و ستم اور برائيوں كا شكار ہو گۓ ہیں-
انہوں نے كہا كہ ايك زمانہ وہ تھا كہ مغربی ممالك ریڈيو اور ٹيلی ويژن سے اسلام كی آواز اقوام عالم تك نہیں پہنچنے ديتے تھے ليكن آج ریڈيو ٬ ٹيلی ويژن اور انٹرنیٹ كے ذريعہ اسلام كی آواز كو دنيا تك پہنچايا جا رہا ہے-
جناب مصباحی مقدم نے مزيد كہا كہ انقلاب اسلامی كی كاميابی كے دو دہائی گزرنے كے بعد اقوام عالم كے دلوںمیں اھلبيت ۜ كی محبت میں اضافہ ہوا ہے جو امام زمانہ عج كی حكومت كا پيش خيمہ ہے-