ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق قائد انقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ خامنہ ای نے امام رضاۜ كے حرم مطہر میں ايك عظيم اجتماع سے خطاب كرتے ہوۓ فرمايا كہ ايرانی قوم آزاد٬ سر بلند٬مستقل٬اور مرفع ملك كےخواہان ہیں جہاں علمی پيشرفت ہو اور ايران ایٹمی توانائی كے حصول كے لیے عالمی قوانين كے مطابق عمل كرتا رہا ہے ليكن اگر سلامتی كونسل كو كچھ لوگ ہتھكنڈے كے طور پر استعمال كرتے ہوۓ غير قانونی اقدامات كرنا چاہیں اور ايرانی قوم كے مسلمہ حق سے چشم پوشی كریں تو پھر ہم بھی لا قانونيت كرنا جانتے ہیں اور كریں گے-
انہوں نے ايران كی سر بلندی اور تمام مسلمان اقوام كے لیے ايران كو نمونہ عمل بننے كو ملت ايران كا اصلی مقصد قرار ديا اور كہاكہ یہ مقصد جب ہی پورا ہو سكتا ہے كہ ہم استقلال اور قومی وقار سے برخوردار ہوں-
حضرت آيت اللہ خامنہ ای نے كہا كہ ايرانی قوم میں موجود استعداد ٬استقامت ٬دينی و قومی غيرت اور وطن سے عشق ايسی توانائياں ہیں جن سے ايرانی قوم لبريز ہے جس كی وجہ سے یہ دوسری مسلم اقوام كے لیے نمونہ عمل بن سكتی ہے-
انہوں نے نفسياتی جنگ ٬اقتصادی جنگ اور ايران كی علمی پيشرفت سے مقابلے كو دشمن كا بڑا مقصد بيان كيا اور كہا كہ دشمن حقائق كو مسخ كرنے اور عوام كے اپنے نفس پر اعتماد كو ٹھيس پہنچا كر اور قومی ٬مذھبی اور لسانی اختلافات كو ہوا دے كر نفسياتی جنگ كو تيز كرنا چاہتے ہیں-
انہوں نے عالمی صہيونزم كے نیٹ ورك اور امريكی حكمرانوں كو ايرانی قوم كا واضح دشمن قرار ديا كہ جن كی ناكام دشمنی كا آغاز انقلاب كی كاميابی كے بعد سے ہوا جو ابھی تك جاری ہے-
انہوں نے صاحبان قلم اور میڈيا سے كہا كہ وہ بطور خاص متوجہ رہیں كہ كہیں ان كے قلم و بيان سے وہ باتیں سرزد نہ ہونے پائیں جن سے دشمن سوء استفادہ كرتے ہوۓ عوام كو حكومتی اراكين سے بے اعتماد اور بد ظن كرے-
سياسی گروپ:اگر ايران كے دشمنوں نے جارحانہ پاليسی اپنائی تو ايرانی قوم اور اس كے حكمران اپنی پوری طاقت سے اس كا بھر پور جواب دیں گے-