مدرسہ بنت الھدی كے ثقافتی شعبے كے انچارج طبسی نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا سے گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ معاشرے میں عبادت اور عبوديت كو فروغ دينے كے لیے اس ہفتہ نشست كا یہ موضوع منتخب كيا گيا ہے-
انہوں نے مزيد كہا كہ اس نشست میں حوزہ علمیہ اور يونيورسٹی كے پروفيسر حجة الاسلام مسعود عالی تقرير كریں گے-
قابل ذكر ہے كہ نشست بروز جمعرات دس بجے سے بارہ بجے تك مدرسہ بنت الھدی كے امام بارگاہ میں منعقد ہو گی-