ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے محيط سائٹ سے كہا كہ اسلامی كلچرل سنٹر برن كے سربراہ مصطفی محمد نے كہا كہ اس محفل كے انعقاد كا مقصد مسلمانوں اور اس ملك كی عوام كے مابين پاۓ جانے والے اسلام كے بارے منفی اثرات كو زائل كرنا ہے اور اس سے اسلام كا حقيقی چہرہ متعارف كرايا جاۓ اور آپس میں گفتگو كا موقع بھی فراہم ہوگا انہوں نے كئی سو سوئٹزر لينڈ كے باشندوں اور ان كے علما اور پادريوں كی اس محفل میں شركت كو مثبت قدم جانا اور مختلف موضوعات پر گفتگو كرنے كے موقع كو اس كا ايك نتيجہ بتايا –