ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے حوزہ نيوز سنٹر سے نقل كيا ہے كہ جرمنی میں علماۓ شيعہ كی يورپين يونين كی طرف سے ہونے والے اجلاس كا افتتاح آيت اللہ نوری ھمدانی كے پيغام سے كيا گيا
آيت اللہ نوری ھمدانی نے اپنے پيغام میں كہا كہ صديوں سے عوام ہوا پرستی اور عالمی استكبار كا نشانہ بنی رہی اور آج الہی حقائق كو درك كرنے كے لیے اسلام كی طرف رخ كر رہی ہے –
مرجع تقليد نے كہا كہ يورپی ممالك میں ہمارا اہم ترين كردار ہونا چاہیے تاكہ ہم اپنے اعمال سے مكتب تشيع كا تعارف كروا سكیں-