ارومیہ میں معصومہ سلام اللہ علیھا قم كی شہادت كی مناسبت سے مجالس عزا كا اہتمام

IQNA

ارومیہ میں معصومہ سلام اللہ علیھا قم كی شہادت كی مناسبت سے مجالس عزا كا اہتمام

سماجی گروپ: حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا كی شہادت كی مناسبت سے ارومیہ میں مجالس عزا كا انعقاد كيا گيا

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا شعبہ مغربی آذربائيجان كی رپورٹ كے مطابق ۱۰ ربيع الثانی كو حضرت امام موسی كاظم علیہ السلام كی بیٹی اور امام رضا علیہ السلام كی بہن جناب معصومہ سلام اللہ علیھا قم كی شہادت كی تاريخ ہے
اسی مناسبت سے ارومیہ شہر میں انجمن جوانان بنی ھاشم كی طرف مجالس عزا كا اہتمام كيا گيا ہے
رپورٹ كےمطابق شہر كی مسجد جامع میں مجالس عزا منعقد كی گئیں-جس میں حجة الاسلام والمسلمين ﴿سلامتی﴾ نے صبر و استقامت كے عنوان پر بصيرت افروز تقرير كی -