اھواز كی مذھبی انجمنوں كی تجليل كی خاطر ايك سيمينار كا انعقاد

IQNA

اھواز كی مذھبی انجمنوں كی تجليل كی خاطر ايك سيمينار كا انعقاد

اعزازی نامہ نگار:اھواز كی مذھبی انجمنوں كی تجليل كی خاطر ايك سيمينار كا انعقاد كيا گيا-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے اعزای نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق اھواز كی مذھبی انجمنوں كی تجليل كے لیے ايك سيمينار سازمان تبليغات اسلامی كے معاون حجة الاسلام والمسلمين اسكندری كی موجودگی میں منعقد كيا گيا جس میں سازمان تبليغات اسلامی خوزستان كے سربراہ حجة الاسلام والمسلمين بلك كے علاوہ ۱۵۰ مركزی عہدہ داروں نے بھی شركت كی اس سيمينار میں آقای اسكندری نے مذھبی انجمنوں كی افاديت كو بيان كرتے ہوۓ كہا كہ انہیں چاہیے اپنی كاركردگی میں اور بہتری لائیں ٬حجة الاسلام بلك نے مذھبی انجمنوں كی محرم و صفر میں كاركردگی كو سراہتے ہوۓ كہا كہ انہیں مزيد جوش و جذبے كے ساتھ كام كرنا چاہیے –آخر میں عمدہ كاركردگی كا مظاہرہ كرنے والی انجمنوں كی حوصلہ افزائی كی گئی –