صوبہ اھواز میں كتب كی نمائش گاہ كا انعقاد

IQNA

صوبہ اھواز میں كتب كی نمائش گاہ كا انعقاد

سماجی گروپ: اھواز كی شہيد چمران يونيورسٹی كے شعبہ ثقافت كی جانب سے شہيد استاد مطہری كی برسی كی مناسبت سے ايك كتابی نمايش گاہ كا انعقاد كيا جاۓ گا- جس میں ۷۰۰ عناوين سے متعلق كتابیں پيش كی جاۓ گی-

شہيد چمران يونيورسٹی كے شعبہ ثقافت كے انچارج نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا سے گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ اس نمايش گاہ میں شہيد مطہری سے متعلق كتابیں پيش كی جائیں گی انہوں نے مزيد كہا كہ اس نمائش گاہ میں شھيد مطری كے علاوہ مصباح يزدی ٬علی صفای حائری كی كتابیں بھی موجود ہونگی –رپورٹ كے مطابق اس نمائش گاہ كا با قاعدہ آغاز ۱۷ ربيع الثانی سے شروع ہو گا جو ۲۷ ربيع الثانی تك جاری رہے گا-
قابل ذكر ہے كہ نمائش گاہ میں كتابیں ۳۰ فيصد سے لے كر ۵۰ فيصد تك رعايتی قيمتوں پر دی جائیں گی-