حسينیہ ارشاد تہران میں شہيد مطہری كی ياد میں تقريب

IQNA

حسينیہ ارشاد تہران میں شہيد مطہری كی ياد میں تقريب

سياسی گروپ: استاد شھيد مرتضی مطہری كی ياد منانے كے لیے ٦ مئی شام چار بجے حسينیہ ارشاد تہران میں مختلف شعبوں سے تعلق ركھنے والے شخصيات كی موجودگی میں ايك تقريب منعقد ہوگی-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق شہيد مطہری كی ۲۸ ویں برسی كی تقريب كے انچارج حجة الاسلام حيدری مصلحی نے كہا كہ افكار شہيد مطہری كی تبيين كے لیے اس پروگرام میں مختلف قسم كی متفكر شخصيات شركت كریں گی اور عمومی شركت كی بھی اجازت ہوگی –انہوں نے مختلف انجمنوں اور تنظيموں سے سلسلہ میں رابطہ كيا ہے تاكہ اس تقريب كو احسن طريقہ سے منعقد كيا جاۓ-