گفتار و كردار میں خلوص نيت نے شہيد مطہری كو زندہ جاويد بنا ديا

IQNA

گفتار و كردار میں خلوص نيت نے شہيد مطہری كو زندہ جاويد بنا ديا

سماجی گروپ: شهيد مطہری اپنے مكتب كے ساتھ عشق كرنے والے تھے اور ان كے گفتار و رفتار میں خلوص نيت نے ان كو زندہ جاويد بنا ديا ہے –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا اوقاف و امور خيریہ ادارہ كے توسط سے شہيد مطہری كی ياد میں ايك تقريب منعقد كی گئی جس میں شہيد مطہری كے فرزند ارجمند علی مطہری نے تقرير كرتے ہوۓ كہا:
ہر انسان كی روح میں ايك خاص شخصيت پنھان ہوتی ہے جيسے بطور مثال مولا علی علیہ السلام میں جوانمردی ٬مروت اور امام حسين علیہ السلام كی روح میں شجاعت و صلاحيت تھی اس طرح شہيد مطہری كی روح مكتب سے عشق كوٹ كوٹ كر بھرا ہوا تھا-
انہوں نے كہا كہ سب سے پہلے جس نے مجاہدين خلق كی سازشوں كو بے نقاب كيا وہ شہيد مطہری ہی تھے –
انہوں نے كہا كہ گفتار و كردار میں خلوص نيت كے طفيل شہيد مطہری زندہ جاويد بن گۓ ہیں –