قائد ملت جعفریہ پاكستان :اسلام كی بقاء كا راز امت مسلمہ كے اتحاد میں مضمر ہے

IQNA

قائد ملت جعفریہ پاكستان :اسلام كی بقاء كا راز امت مسلمہ كے اتحاد میں مضمر ہے

سياسی گروپ: اس دور میں اسلام كی بقاء وحدت اور انسجام اسلامی میں مضمر ہے اگر اس میں ذرہ برابر بھی كوتاہی كی تو دشمن اپنے ناپاك عزائم میں كامياب ہو جاۓ گا –
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق نمائندہ ولی فقیہ علامہ سيد ساجد علی نقوی نے حوزہ نيوز سنٹر كے ساتھ خصوصی گفتگو كرتے ہوۓ امريكہ پر شديد الفاظ میں نكتہ چينی كرتے ہوۓ كہا كہ وہ كس بنياد پر ايك ملك كو پر امن مقاصد كے لیے ایٹمی توانائی كے حصول جيسے بنيادی حق سے محروم كر رہا ہے جبكہ اسرائيل جيسے خونخوار ملك كے پاس غير قانونی ایٹمی ہتیھار موجود ہیں انہوں نے كہا كہ پاكستان انقلاب اسلامی كی بركت اور رھبر انقلاب حضرت آيت اللہ العظمی خامنہ ای كی مدبرانہ قيادت میں اسلام كی حفاظت كا ايك مضبوط قلعہ بن چكا ہے –
قائد ملت جعفریہ نے كہا كہ پاكستان میں انقلاب اسلامی كے بعد معارف اہل بيت كی تبليغ و ترويج میں واضح طور پر اضافہ ہوا ہے اور آج الحمد للہ انقلاب اسلامی كی بركت سے اور طلاب حوزہ علمیہ كی محنت سے بہترين نتائج سامنے آ رہا ہے –علامہ نقوی نے كہا كہ رھبر انقلاب كی طرف سے اس سال كو اتحاد ملی اور انسجام اسلامی كا سال قرار دينے میں اسلام و مسلمين كی بقاء كا راز مضمر ہے-
انہوں نے ايم ايم اے كے اتحاد كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ كہا كہ اس سے اتحاد اسلام كے لیے مثبت نتائج سامنے آۓ ہیں-
اور آج پاكستان كی كسی مسجد سے شيعہ قوم كو كافر نہیں كہا جا رہا ہے
قائد ملت جعفریہ نے موجودہ پاكستانی حكومت پر نكتہ چينی كرتے ہوۓ كہا كہ وہ نہ صرف اتحاد كے لیے كوشش نہیں كر رہی بلكہ بہت ساری خيانتوں سے اس كے ہاتھ رنگے ہوۓ ہیں –
آخر میں نمائندہ ولی فقیہ نے كہا كہ پر امن ایٹمی توانائی كا حصول ملت ايران كا مسلمہ حق ہے اور یہ عالم اسلام كے لیے باعث افتخار بھی ہے-