ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ مازندران كی رپورٹ كے مطابق محمود آباد كے گرلز ہائی اسكول میں دين اور جوان كے عنوان سے ہونے والی نشست میں تہران يونيورسٹی كے پروفيسر نے تقرير كی –
جناب رضا وحيد نے اپنی تقرير میں سورہ نور كی آيت ۳۳ اور سورہ احزاب كی آيت نمبر ۳۳ اور ۵۹ كی تلاوت كرتے ہوۓ كہا كہ پردہ پروردگار سے قربت كا سبب ہے –انہوں نے مزيد كہا كہ تمام بندوں كے اوپر خدا كے حقوق ہیں لہذا بندے نيك اعمال كر كے خدا كے حقوق كو ادا كر سكتے ہیں –
انہوں نے كہا كہ پردہ خواتين كی بلندی روح كا سبب ہے –