ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق احمدی نژاد نے كہا كہ گذشتہ صدی میں كئی لوگ جنگوں میں مارے گۓ ليكن كوئی ثقافی اثر حكمرانوں پر نہ پڑ سكا ليكن ہمارے مختصر تعداد میں شہيد لوگوں نے ايك عظيم اثر چھوڑا اور جتنا بھی ان كی شہادت كا زمانہ زيادہ ہو تا جا رہا ہے ان كی شخصيت زيادہ درخشان ہو رہی ہے اور ان میں سے ہر ايك شہيد سورج كی مانند ہے جسے خدانے ہمیں ھدیہ كے طور پر ديا ہے –
انہوں نے كہا كہ استكبار عالم جو تمام دنيا پر اپنی حاكميت سمجھتا ہے آج ايرانی قوم كے سامنے شكست كھا چكا ہے –اور آج انسانيت كی نجات كا صرف ايك راستہ ہے اور وہ اخلاق اور شہداء كی تہذيب كا فروغ جو وہی تہذيب ہے جسے انبياء اور اولياء خدا نے ہمیں سكھايا ہے –