ايران كی اسلامی اسمبلی كے نمائندوں نے قائد انقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ خامنہ ای سے ملاقات كی

IQNA

ايران كی اسلامی اسمبلی كے نمائندوں نے قائد انقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ خامنہ ای سے ملاقات كی

سياسی گروپ :ايرانی پارليمنٹ كے نمائندوں نے حضرت آيت اللہ خامنہ ای سے خصوصی ملاقات كی –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اسلامی اسمبلی كی تاسيس كی سالگرہ كے موقع پر منگل كے دن ايرانی پارليمنٹ كے نمائندوں نے قائد انقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات كی اور معظم لہ سے تجديد عہد بھی كيا-
قابل ذكر ہے كہ اسلامی اسمبلی كی تشكيل ۱۳۵۹ ہجری شمسی میں ہوئی تھی جس میں ۲۷۰ نمائندے شامل تھے –
۷ خرداد ۱۳۵۹ ھجری شمسی میں قومی اسمبلی كے نام سے اس كا افتتاح ہوا اور پھر ۳۱ تير ۱۳۵۹ ہجری شمسی میں نمائندوں نے اسلامی اسمبلی كے نام كا انتخاب كيا –
128505