قائد ملت جعفریہ پاكستان : مسلمانوں كی مشكلات كے حل میں ايران كا بنيادی كردار ہے

IQNA

قائد ملت جعفریہ پاكستان : مسلمانوں كی مشكلات كے حل میں ايران كا بنيادی كردار ہے

سياسی گروپ : نمائندہ ولی فقیہ و قائد ملت جعفریہ پاكستان حجة الاسلام والمسلمين علامہ سيد ساجد علی نقوی نے بغداد میں ايران اور امريكہ كے مابين ہونے والے حالیہ مذاكرات كے حوالے سے كہا :عراقی حكومت نے اسلامی جمہوریہ ايران سے تقاضا كيا كہ وہ اپنے اثر و رسوخ سے استفادہ كرتے ہوۓ عراق كے حالات كی بہتری میں اپنا كردار ادا كر ے ،امريكيوں نے بھی خواہش ظاہر كی كہ وہ ايران سے مذاكرات كرنا چاہتے ہیں تو یہ بہترين موقع ہے كہ امريكيوں كو ان كی غلطيوں كی طرف متوجہ كيا جاۓ –
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق حوزہ نيوز سنٹر نے علامہ سيد ساجد علی نقوی سے خصوصی انٹرويو كيا جس میں انہوں نے كہا كہ امريكی ، عراق میں بہت بڑی غلطيوں كے مرتكب ہوءے ہیں جس كی وجہ سے اس ملك كے حالات كشيدہ ہوۓ –
انہوں نے اسلامی جمہوریہ ايران كی اہميت كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ كہا كہ ايران كا مسلمانوں كے مساءل كے حل میں بنيادی كردار ہے اور ايران ايك طاقتور اسلامی ملك ہے جس نے اپنے اثر و رسوخ ، اسلامی اور بين الاقوامی ذمہ داری كے تحت ان مذاكرات كو قبول كيا –انہوں نے امريكيوں كے ايران پر عراق میں دخالت كے دعوے كا ذكر كرتے ہوۓ كہا كہ عراق كی مسائل میں امريكہ ايك ايسی دلدل میں پھنس چكا ہے جس سے نجات ممكن نہیں ہے اور اسی لیے وہ اپنی غلطيوں كی پردہ پوشی كے لیے مختلف حيلے بھانے تراش رہا ہے –انہوں نے كہا كہ امريكيوں كی موجودگی كی وجہ سے عراق كے حالات خراب ہیں –علامہ سيد ساجد علی نقوی نے كہا كہ ايران كے با بصيرت قائد كا وجود اور ايرانی قوم كے اتحاد كی وجہ سے دشمن مرعوب ہے –
120199