ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق حوزہ نيوز سنٹر نے كہا كہ آيت اللہ نوری ہمدانی نے طلباء كے ايك گروپ سے ملاقات میں كہا كہ امام خمينی رہ نے اسلامی حكومت قائم كركے یہ ثابت كر ديا كہ اسلام حكومت قائم كرنے كی صلاحيت ركھتا ہے انہوں نے كہا كہ اسلام نے دنيا میں ايك عظيم تہذيب كی داغ بيل ڈالی جس كی بنياد علم پر استوار ہے اور مسلمانوں نے علم كے ذريعے بہت عظيم مراحل طے كیے –ليكن نالائق حكمرانوں اور خرافات كی ترويج مسلمانوں كے انحطاط كا باعث بنی اور مسلمان پستی كی طرف ھكيل دیے گۓ انہوں نے كہا كہ امام خمينی نے انقلاب كے ذريعہ دنيا میں بيداری كی لہر دوڑا دی جس سے لوگوں میں اسلام كی طرف رغبت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے –
130140