ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق علماء كے ايك بڑے گروپ نے آيت اللہ صافی گلپائيگانی سے ملاقات كی اس ملاقات میں آيت اللہ صافی گلپائيگانی نے كہا كہ اسلام كی فكری اور نظرياتی سرحدوں كی حفاظت كرنا علماء كی ذمہ داری ہے اور تاريخ اس پر گواہ ہے كہ علماء نے اس سلسلے میں كوئی دقيقہ فروگذاشت نہیں كيا ہے اسی وجہ سے اسلام ہم تك پہنچا ہے –
انہوں نے كہا كہ آج اسلام اور مسلمانوں كی خدمت كے لیے بہترين فضا موجود ہے لہذا علماء كی ذمہ دارياں بھی بڑھ گئی ہیں –
انہوں نےمزيد كہا كہ علماء كو چاہیے كہ زندگی كے تمام پہلوٶں میں پيغمبر اعظم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم كو نمونہ عمل بنائیں اور ہميشہ قرآن اور اسلام كے دفاع كے لیے مستعد رہیں –
130926