ايرانی عہدے داروں كو برطانوی سفارت خانے كا ويزا دينے سے انكار

IQNA

ايرانی عہدے داروں كو برطانوی سفارت خانے كا ويزا دينے سے انكار

سياسی گروپ : تہران میں برطانوی سفارت نے لندن میں تقريب مذاھب اسلامی كی عالمی كانفرنس میں شركت كے لیے بعض ايرانی عہدے داروں كو ويزا دينے سے انكار كر ديا ہے –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق عالمی تقريب مذاھب كونسل كے ايك عہدے دار نے ايكنا سے خصوصی بات چيت كرتے ہوۓ كہا كہ عالم اسلام كی مشہور شخصيتوں كی شركت كے ساتھ لندن میں یہ كانفنرس منعقد ہو رہی ہے -
انہوں نے مزيد كہا كہ بعض ايرانی عہدے داروں كو اس عالمی كانفرنس میں شركت كے لیے ويزا نہیں ديا گيا -
جناب ڈاكٹر محمد حسن نے كہا كہ اس كے باوجود آيت اللہ تسخيری اور آيت اللہ آصفی اور خود میں نے اپنے اپنے مضامين كانفرنس كے لیے ارسال كر دیے ہیں –
136403