ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق ادارہ ثقافت كے انچارج نے ايكنا سے بات چيت كرتے ہوۓ كہا كہ ۲۰ جمادی الثانی كو معصومہ كونين كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے مسجد الائمہ میں محفل منعقد كی جاۓ گی – جس میں مسجد كے امام جماعت حجة الاسلام والمسلمين سيد صالح ادريس پور تقرير كریں گے اور شركاء میں سے ۱۵ خواتين جن كا نام فاطمہ ہے انہیں انعامات تقسيم كۓ جائیں گے –
اس كے بعد شعراۓ كرام عربی زبان میں نذرانہ عقيدت پيش كریں گے –
140168