ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق ۲۰ جمادی الثانی كو ڈاكٹر احمدی نژاد نے وزراء كے جلسے سے خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ حضرت زہراء سلام اللہ علیھا كی خلقت بشريت كے لیے ايك الہی تحفہ ہے - صدر مملكت نے كہا كہ پاكيزگی ٬ صداقت ٬ ايمان ٬ جھاد اور ايثار جيسی ساری خوبياں حضرت فاطمہ سلام اللہ علیھا كے وجود میں جمع ہو گئیں تھیں –
انہوں نے امام خمينی رہ كی ولادت با سعادت كی طرف سے اشارہ كرتے ہوۓ كہا كہ امام خمينی رہ منادی عدالت تھے ٬ جناب احمدی نژاد نے كہا كہ قوموں كے نجات كا واحد راستہ یہ ہے كہ وہ دشمن سے مرعوب نہ ہوں –
140240