ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق عراق يونيورسٹی كے پروفيسر اور دوسرے دانشمندوں نے ايران كی اعلی سلامتی كونسل كے جنرل سيكرٹری جناب ڈاكٹر علی لا ريجانی سے ملاقات كی –
اس ملاقات میں طرفين نے ايران كی علمی و تحقيقی ترقی پر تبادلہ خيال كيا –
جناب ڈاكٹر لايجانی نے عراق كی ترقی اور امن عامہ پر زور ديتے ہوۓ كہا كہ عراق میں عظم ذخائر موجود ہیں جس كے تعاون سے یہ ملك بہت جلد ترقی كی راہوں پر گامزن ہو سكتا ہے –
ليكن چار سال گذر جانے كے بعد بھی عراق پر قابض اتحادی افواج امن قائم كرنے كے بجاۓ فرقہ واريت كو ہوا دے رہے ہیں –
141614