ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كےمطابق حجۃ الاسلام و المسلمين علی رضا نژاد نے ايكنا سے گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ روايات میں ماہ رجب كو شہر اللہ الاصب ٬٬ كہا گيا ہے اور اصب كے معانی نازل كرنے كے ہیں اور چونكہ پروردگار عالم كی رحمت اس مہينہ میں بندوں پر بہت نازل ہوتی ہے لہذا ان كا تمام وجود پاك ہو جاتا ہے –
انہوں نے مزيد كہا كہ امام موسی كاظم علیہ السلام نے فرمايا كہ رجب بھشت كی ايك نہر كا نام ہے جس كا پانی ٬ دودھ سے زيادہ سفيد اور شہد سے زيادہ شرين ہے ٬ جو بھی اس مہينہ میں ايك روزہ ركھے گا اس نہر سے سيراب كيا جاۓ گا –
ايك دن روزہ ركھے گا اس كے درميان اور جہنم كی آگ كے درميان ايك سال كی مسافت كا فاصلہ ہو جاتا ہے اور جو تين روزہ اس مہينہ میں ركھے گا وہ اہل بہشت میں سے ہے –
144895