ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق حوزہ نيوز سنٹر نے كہا ہے كہ آيت اللہ نوری ہمدانی نے كرمان سے آۓ ہوۓ ايك وفد سے ملاقات میں كہا كہ جوانوں كو دشمن كی چالوں سے ہوشيار رہنا چاہیے اور انہوں نے اسلامی مقاصد كے حصول كی خاطر اتحاد و يكجہتی كی ضرورت پر زور ديا – آيت اللہ ہمدانی نے
كہا كہ ولايت فقیہ كی پيروی كرتے ہوۓ ايرانی جوانوں نے اسلام كی انسان ساز تعليمات كو اس پر آشوب دور میں دنيا كو متعارف كروايا ٬ انہوں نے مزيد كہا كہ انبياۓ الہی نے انسانيت كی ہدايت كے لیے اپنے سياسی اصول میں سے علم ٬ ايمان اور تقوی كو قرار ديا اور كہا كہ جتنی انسان كے پاس معلومات زيادہ ہوں گی اتنا ہی وہ خود سازی كے مراحل كو با آسانی طے كرے گا اور دينی مصادر سے بہتر استفادہ كر سكے گا –
146111