ھاشمی رفسنجانی : نماز جمعہ و حج دونوں مسلمانوں كے درميان دينی و سياسی اتحاد كا موجب ہیں

IQNA

ھاشمی رفسنجانی : نماز جمعہ و حج دونوں مسلمانوں كے درميان دينی و سياسی اتحاد كا موجب ہیں

سياسی گروپ : مصلحت نظام كونسل كے سربراہ نے نماز جمعہ اور حج كو مسلمانوں كے مذھبی اور سياسی اتحاد كا ذريعہ قرار ديا ہے اور كہا كہ اسلام سياست اور اجتماع پر خصوصی توجہ ديتا ہے كہ جس كو نماز جمعہ كے اجتماعات میں ديكھا جا سكتا ہے –


ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ ہاشمی رفسنجانی ٬ ﴿ مصلحت نظام كونسل كے سربراہ ﴾ سے صوبہ تھران كی نماز جمعہ منعقد كرنے والی كمیٹی نے ملاقات كی – انہوں نے اس ملاقات میں اسلام كو جامع مكتب قرار ديا اور فرمايا كہ اسلام ٬ معاشرے كے نظم و نسق كے لیے بہترين نمونہ ہے مصلحت نظام كونسل كے سربراہ نے نماز جمعہ اور حج كو مسلمانوں كے دينی اور سياسی اتحاد كا ذريعہ قرار ديا اور كہا كہ اسلام سياسی اور اجتماعی ميدانوں میں شركت پر بہت زور ديتا ہے اور اس كا عملی نمونہ نماز جمعہ میں ديكھا جا سكتا ہے –
147904