مجلس خبرگان كے ركن : دينی طالب علم كا اصلی ہدف معاشرے اور امت اسلامی كی راہنمائی ہے

IQNA

مجلس خبرگان كے ركن : دينی طالب علم كا اصلی ہدف معاشرے اور امت اسلامی كی راہنمائی ہے

سياسی گروپ : حجۃ الاسلام والمسلمين علم الھدی نے حوزہ علمیہ خراسان كے داخلہ ٹيسٹ میں فرمايا كہ د ينی طلباء كا بنيادی ھدف معاشرے اور امت اسلامی كی رہنمائی كرنا ہے –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے حوزہ نيوز سنٹر سے رپورٹ دی ہے كہ مجلس خبرگان كے ركن حجۃ الاسلام والمسلمين علم الھدی نے كہا كہ حوزہ علمیہ میں ايك ھدف كے تحت داخل ہونا چاہیے –
اور طلباء كو حوزہ علمیہ میں داخل ہونے سے پہلے تحقيق كرنی چاہیے اور مضبوط ارادے كے ساتھ حوزہ علمیہ میں داخل ہونا چاہیے صرف ٹيسٹ كے لیے حوزہ علمیہ میں داخل نہیں ہونا چاہیے كيونكہ اس صورت میں وقت ضائع كرنے كے علاوہ ان كو كچھ نہیں ملے گا –
امام جمعہ مشہد نے آج كے حوزہ علمیہ كو پہلے كے حوزہ علمیہ كی نسبت منظم قرار ديتے ہوۓ فرمايا آج كے دينی مدارس میں مناسب تعليمی انتظام موجود ہے انہوں نے مزيد فرمايا كہ طلباء كو صرف نصابی سرگرميوں میں نہیں محدود نہیں رہنا چاہیے بلكہ اپنی استعداد اور ذوق كے مطابق علمی اور اخلاقی كمال كے لیے محنت كرنی چاہیے –
148931