جمہوریہ آذربائيجان میں جشن مولود كعبہ كا انعقاد

IQNA

جمہوریہ آذربائيجان میں جشن مولود كعبہ كا انعقاد

سماجی گروپ : جشن مولود كعبہ پورے جمہوریہ آذربائيجان میں جوش و جذبہ سے منايا گيا اس جشن میں محبان اور عاشقان اہل بيت علیھم السلام نے بھر پور شركت كی –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ آذربائيجان كی رپورٹ كے مطابق مولود كعبہ امام علی علیہ السلام كی ولادت با سعادت كا جشن جمہوریہ آذر بائيجان میں بڑی شان و شوكت سے منايا گيا اس جشن میں محبين اور عاشقان اہل بيت علیھم السلام نے بڑی تعداد میں شركت كی –
یہ جشن شہر باكو كے خانہ فرھنگ میں منعقد كيا گيا تھا جس میں آيت اللہ خز علی اور جمہوریہ آذربائيجان كے لوگوں نے بڑی تعداد میں شركت كی –
آيت اللہ خز علی نے اپنی تقرير میں اس عظيم دن كی مناسبت سے آذربائيجان كے مسلمانوں كو مبارك باد دی –
اور فرمايا كہ حضرت علی علیہ السلام ہر لحاظ سے من جملہ تقوی ٬ علم اور عدل میں پورے عالم میں كامل ترين انسان ہیں –
انہوں نے نہج البلاغہ كے خطبہ نمبر ۳۷ كی تشريح كرتے ہوۓ كہا كہ مولا علی علیہ السلام اس خطبے میں فرماتے ہیں كہ ميری ۶۳ سالہ زندگی میں اب تك كسی نے مجھ میں عيب يا نقص نہیں ديكھا ہے – آيت اللہ خز علی نے مزيد فرمايا كہ حضرت علی علیہ السلام اپنے پرانے جوتے كو حكومت سے زيادہ قيمتی سمجھتے تھے مظلوم كی داد رسی كرتے تھے اور اپنے دشمن پر بھی مہربان تھے –
148634