آيت اللہ نوری ہمدانی : عالم اسلام میں اختلاف ايجاد كرنا استكبار جہان كا آخری حربہ ہے

IQNA

آيت اللہ نوری ہمدانی : عالم اسلام میں اختلاف ايجاد كرنا استكبار جہان كا آخری حربہ ہے

سياسی گروپ : آيت اللہ نوری ہمدانی نے عالم اسلام میں اختلاف كو عالمی استكبار كا اسلام كے خلاف آخری حربہ قرار ديا ہے اور فرمايا ہے كہ مسلمانوں كے درميان قومی اور مذھبی اختلاف عالمی استكبار كو موقع دے گا كہ وہ اسلامی معاشرے میں داخل ہو جاۓ –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے حوزہ نيوز سنٹر سے رپورٹ دی ہے كہ آيت اللہ نوری ہمدانی نے قم میں اعتكاف بیٹھنے والوں سے خطاب كرتے ہوۓ فرمايا :
صیھونيست كی اسلام سے دشمنی بہت گہری ہے -
انہوں نے ايجاد اختلاف كو استكبار عالم كا آخری حربہ قرار ديا ہے –
آيت اللہ نوری ہمدانی نے جوانی كے ايام سے استفادہ كو ضروری قرار ديا ہے اور فرمايا كہ روايات میں ملتا ہے كہ حضرت امام مہدی كے پيرو كار زيادہ تر جوان ہوں گے اور یہ شرف خود سازی كے بغير حامل نہیں ہو سكتا -
149359