علامہ عسكری كی وفات پر رھبر انقلاب كا تعزيتی پيغام

IQNA

علامہ عسكری كی وفات پر رھبر انقلاب كا تعزيتی پيغام

سياسی گروپ: عظيم محقق مرحوم آية اللہ جناب سيد مرتضٰی عسكری رضوان اللہ تعالٰی علیہ كی وفات پر قائد انقلاب اسلامی حضرت آية اللہ خامنہ ای نے تعزيتی پيغام جاری كيا



ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾قائد انقلاب اسلامی نے اس جاری كردہ پيغام میں كہا كہ میں عظيم محقق مرحوم آيةاللہ سيد مرتضٰی عسكری كے سانحہ ارتحال پر علمائے اعلام ،حوزات علمیہ، طلاب اور ان كے تمام عقيدت مندوں بالخصوص ان كے خاندان والوں اور بچوں كو تعزيت پيش كرتا ھوں

اس جليل القدر عالم نے دسيوں سال عقائد ،تاريخ اور علوم حديث كی تحقيق میں صرف كئے ھیں۔

مرحوم كی كتابوں كا عالم اسلام میں بہت استقبال كيا گيا ھے

مرحوم علامہ مرتضٰی عسكری نے مكتب اھلبيت﴿ع﴾كی ترويج وتبليغ میں عظيم كاميابی حاصل كی ھے۔

۱۶۷۸۴۵