ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾ شعبہ سيستان وبلوچستان كی رپورٹ كے مطابق حجة الاسلام ﴿حبيب اللہ زاھدی﴾نے ﴿شھربھار﴾كے ادارہ تعليم وتربيت كے سربراہ سے ملاقات كرتے ھوئے كہا كہ استكبار نے ايمان اور عقيدے كو نشانہ بنايا ھے اور اسی راہ میں مسلسل كوششیں كر رھا ھے تاكہ جوانوں كو قرآن اور دينی تعليمات سے دور كر سكے
انھوں نے آٹھ سالہ دفاع مقدس كا تذكرہ كرتے ھوئے كہا كہ وہ چيز جس نے ايرانی قوم كو آٹھ سالہ دفاع مقدس میں كامياب بنايا ھے وہ اسلحہ نھیں تھا بلكہ خدائے وحدہ لا شريك پر عقيدہ وايمان تھا۔
۱۷۲۱۸۰