آيت اللہ استادی : اسرائيلی حكومت، دنيا كی سب سے زيادہ منفور حكومت ھے

IQNA

آيت اللہ استادی : اسرائيلی حكومت، دنيا كی سب سے زيادہ منفور حكومت ھے

سياسی وسماجی گروپ: قم كے خطيب جمعہ نے فرمايا كہ دنيا میں سب سے منفور حكومت اسرائيل ھے


ايران كی قرآنی خبر رسان ايجنسی﴿ايكنا﴾شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق قم میں حرم مطھر حضرت معصومہ﴿س﴾میں نماز جمعہ كے خطبوں میں خطاب كرتے ھوئے آيت اللہ استادی نے لوگوں سے كہا كہ ماہ مبارك رمضان كے آخری ايام سے بھرپور استفادہ كریں اور نماز جمعہ اور نماز جماعت میں شركت،قرائت قرآن كريم ،محتاجوں كی مدد صلہء رحمی اور گناھوں سے اجتناب كو ماہ مبارك رمضان كے بعد بھی جاری ركھیں

انھوں نے يوم القدس كے مطاھرے میں شركت پر لوگوں كا شكریہ ادا كيا اور كہا كہ لوگوں نے يوم القدس كے مظاھرے میں شركت كر كےاسلام اور مظلوموں كی حمايت كا عملی نمونہ پيش كيا ھے

انھوں نے فرمايا كہ امام خمينی﴿رح﴾نے اوائل انقلاب اسلامی میں ھی اسرائيلی خطرے سے آگاہ كر ديا تھا اور امام خمينی﴿رح﴾نے لوگوں كو اسرائيل كی حقيقت سے لوگوں كو آگاہ كيا یہی وجہ ھے كہ آج اسرائيل دنيا میں سب سے منفور حكومت ھے۔

۱۷۴۷۱۹