آيت اللہ نوری ہمدانی : اسلام ظلم كے مقابلے میں سكوت كا مخالف ہے

IQNA

آيت اللہ نوری ہمدانی : اسلام ظلم كے مقابلے میں سكوت كا مخالف ہے

سياسی گروپ : اسلام ظلم كے مقابلے میں سكوت كا مخالف ہے اور اسی لیے مسلمانوں كو ظلم سے مقابلے كی دعوت دی ہے ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے حوزہ نيوز سنٹر كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ فضائیہ كے چند افسروں نے حضرت آيت اللہ نوری ہمدانی سے ملاقات كی اس ملاقات میں انہوں نے فرمايا كہ انقلاب اسلامی كی اقدار كی حفاظت میں فوج نے بہت كردار ادا كيا ہے ۔
اس ملاقات میں آيت اللہ نوری ہمدانی نے لوگوں كی بيداری میں شہر قم كا حوالہ ديتے ہوۓ كہا كہ جو لوگ قم میں آۓ ہیں انہیں قم كی روحانی فضا سے استفادہ كرنا چاہیے اور قم سے واپسی كے وقت دينی معارف اور معنوی اقدار كو ھدیہ كے طور پر اپنے ساتھ لے جانا چاہیے
مرجع تقليد نے فرمايا كہ ظلم اور بے انصافی كے خلاف قيام واقعی مسلمانوں كا خاصہ ہے اور اسلام ظلم كے مقابلے میں سكوت كا مخالف ہے اسی لیے مسلمانوں كو ظلم كے خلاف قيام كی دعوت ديتا ہے ۔
181653