ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ واعظ زادہ خراسانی نے دوسری شيعہ ، سنی عالمی كانفرنس میں خطاب كرتے ہوۓ آيت اللہ العظمی بروجردی كے وحدت مسلمين كی خاطر كیے گۓ كارناموں كا ذكر كيا اور انہیں وحدت اسلامی كا علمبردار قرار ديا انہوں نے كہا كہ دور حاضر میں جن افراد نے وحدت و يكجہتی كے لیے اقدامات كیے ہیں انہیں دنيا كے اصلاح طلب افراد میں شمار كيا جانا چاہیے كيونكہ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے دنيا میں بڑھتی ہوئی مشكلات كو ديكھا تو انسانی معاشرے میں فكری اور سياسی وحدت كے لیے اقدامات كیے تاكہ ان مشكلات كی روك تھام كی جا سكے ۔
آيت اللہ واعظ زادہ خراسانی نے كہا كہ آيت اللہ بروجردی كے فكری مصادر بہت قوی تھے اور انہوں نے تقريب مذاھب كے لیے بہت كوششیں كیں۔
181687