ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق شبستر شہر كے امام جمعہ حجة الاسلام محمد زادہ نے ايكنا سے گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ اسلام كی اجتماعی تحريك كا مركزی نقطہ مساجد ہیں ۔ تمام انبياۓ الہی جب مبعوث ہوتے تو قرآن كے ارشادات كے مطابق وہ لوگوں كی ھدايت كی خاطر كسی مقدس مقام كا انتخاب كرتے اور مسجد انہی مقدس مقامات میں سے ايك ہے ۔ انہوں نے مساجد كو آباد كرنے پر زور ديا اور كہا كہ مساجد ہمارا مورچہ ہیں اور اس مورچہ كا تحفظ ضروری ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ثقافتی يلغار كا اصلی سبب اسلامی معاشرے كی مساجد سے دوری ہے ۔
183114