آيت اللہ نوری ہمدانی : دشمن اپنے مفادات كے حصول كی خاطر مسلمانوں كے درميان اختلافات ايجاد كر رہا ہے ۔

IQNA

آيت اللہ نوری ہمدانی

آيت اللہ نوری ہمدانی : دشمن اپنے مفادات كے حصول كی خاطر مسلمانوں كے درميان اختلافات ايجاد كر رہا ہے ۔

سياسی و اجتماعی گروپ : آيت اللہ نوری ہمدانی نے فرمايا اگرچہ ہماری نظر میں سعودی عرب كی طرف سے امسال ذی الحجہ كا اعلان درست نہیں تھا ليكن ايرانيوں كو مكہ مكرمہ میں نظم كا خيال ركھتے ہوے مناسك حج میں شركت كرنی چاہیے ۔ صرف دشمن مسلمانوں كے درميان اختلاف ايجاد كر كے استفادہ كر رہا ہے ۔

بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ كے شعبہ قم نے حوزہ نيوز سنٹر كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ بری افواج كے چند افسروں نے آيت اللہ نوری ہمدانی سے ملاقات كی اس ملاقات میں انہوں نے فرمايا كہ شيعہ سنی اختلافات سے اجتناب ائمہ اطہار كی ثقافت ہے ۔
اور دشمن اختلافات ايجاد كر كے اپنے مفادات كو حاصل كرنا چاہتا ہے ۔
انہوں نے مزيد فرمايا كہ دين اسلام كی معرفت پر خصوصی توجہ دينے كی ضرورت ہے اور اسلام كی پہچان سے ہی شبھات اور شيطانی ہتھكنڈوں سے نجات مل سكتی ہے ۔