طلباء كے دينی تحفظ كا بہترين ذريعہ نماز ہے

IQNA

طلباء كے دينی تحفظ كا بہترين ذريعہ نماز ہے

سماجی گروپ : اسلامی اوپن يونيورسٹی میں قائد انقلاب اسلامی كے نمائندہ ادارے كے سربراہ نے كہا كہ نماز وہ بہترين وسيلہ ہے جس كے ذريعہ جوان طلباء كو دينی تحفظ ديا جا سكتا ہے اور ان كی تہذيبی مشكلات كو حل كيا جا سكتا ہے ۔

بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ كے شعبہ خوزستان كی رپورٹ كے مطابق قائد انقلاب اسلامی كے نمائندہ حجت الاسلام و المسلمين ٫٫ عبد الباری جوان مرد زادہ ٬٬ نے اھواز میں كہا كہ يونيورسٹيوں میں ہماری زيادہ سرگرميوں كا رخ تبليغی اور ثقافتی ہونا چاہیے تاكہ طلباء میں دينی اقدار كو بيدار كيا جا سكے انہوں نے نماز كو طلباء میں رائج كرنے كے حوالے سے كہا كہ ہاسٹلوں میں نماز كا باقاعدہ اہتمام اور نماز جماعت میں يونيورسٹی كے ذمہ دار افراد كی شركت باعث بنے گی كہ طلباء بھی نماز میں زيادہ سے زيادہ دلچسپی لیں ۔
نماز كے متعلق ہی گفتگو كرتے ہوۓ حجة الاسلام ثنائيان نے كہا كہ نماز كا قيام صلحاء كی علامت ہے اور يونيورسٹی كے ذمہ دار افراد كو چاہیے كہ وہ نماز كے قيام پر خصوصی توجہ دیں ۔
208671