ايران كے شہر ايذہ میں ٫٫ غدير ٬٬ نامی خطاطی نمائش

IQNA

ايران كے شہر ايذہ میں ٫٫ غدير ٬٬ نامی خطاطی نمائش

سماجی گروپ : عيد سعيد غدير كی مناسبت سے ايران كے شہر ايذہ میں خطاطی كے مختلف فن پاروں كی نمائش لگائی گی ۔

بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾ كے شعبہ خوزستان كی رپورٹ كے مطابق یہ نمائش ۱۲ جنوری ۲۰۰۸ ء تك جاری رہے گی ۔ اس نمائش میں ۱۰۰ سے زائد خطاطی كے نمونے ركھے گۓ ہیں جن پر خط نستعليق ، ثلث اور شكستہ خطوط سے خطاطی كی گئی ہے ۔
اس سائن بورڈ پر خطاطی كئے گۓ عناوين امام علی علیہ السلام كے اقوال زرين ، علی علیہ السلام كے اسماء گرامی قرآنی آيات وغيرہ تحرير كۓ گۓ ہیں ۔
ان سائن بورڈ كے خالق پانچ ماہرين خطاطی ہیں جو ايذہ شہر كی انجمن خوشنويسان كے اراكين ہیں ۔
209948