بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾ كی رپورٹ كے مطابق جمہوریہ آذربائيجان میں محرم الحرام كی آمد پر مساجد اور امام بارگاہوں كو عزاداری كے لیے تيار كيا جا رہا ہے ۔
شھر باكو كے باسی اور شاعر اہل بيت سيد نور الدين نے ايكنا كے نامہ نگار سے گفتگو كرتے ہوۓ بتايا كہ آذربائيجان كے مسلمانوں كے نزديك محرم اور سفر كو خاص اہميت حاصل ہے ۔
انہوں نے وضاحت كی كہ روس كے دور اقتدار میں باكو میں صرف چند مساجد میں عزاداری ہوتی تھی اور بقیہ سب مساجد بند ہوتی تھیں اس زمانے میں جوانوں كو مساجد میں جانے سے روكا جاتا تھا ليكن ان تمام پابنديوں كے باوجود محرم اور صفر میں لوگ امام حسين علیہ السلام كے احترام میں كسی جشن میں شركت نہیں كرتے تھے ۔
انہوں نے كہا كہ بعض مغربی ممالك سال عيسوی كی مناسبت سے باكو میں ايك جشن منعقد كرنا چاہتے ہیں تاكہ لوگوں كو عزاداری سيد الشھداء سے دور كر سكیں ليكن اس كے خلاف لوگوں كا شديد غم و غصہ ديكھنے میں آيا ہے ۔
210473