آيت اللہ جوادی آملی : ذاكرين ، واقعہ عاشورا كو بيان كرنے كے لیے مستند مصادر سے استفادہ كریں

IQNA

آيت اللہ جوادی آملی : ذاكرين ، واقعہ عاشورا كو بيان كرنے كے لیے مستند مصادر سے استفادہ كریں

سماجی گروپ : آيت اللہ جوادی آملی نے كہا : خطباء اور ذاكرين ،واقعہ عاشورا اور مصائب اھلبيت علیھم السلام بيان كرنے كے لیے معتبر كتب سے استفادہ كریں ۔

{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كے شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق قم كے امام جمعہ آيت اللہ جوادی آملی نے نماز جمعہ قم كے خطبات میں فرمايا كہ عاشورا اور اھلبيت علیھم السلام پر ڈھاۓ گۓ مصائب و آلام كو بيان كرنے كے لیے معتبر شيعہ كتب سے استفادہ كيا جاۓ اور اس واقعہ كو صرف عزاداری اور سينہ زنی كا ذريعہ ہی نہ بنايا جاۓ بلكہ اس واقعہ كے علل و اسباب پر بھی گہرئی توجہ كی جاۓ ، انہوں نے اسلام كی نابودی كے لیے معاویہ كے اقدامات كا ذكر كرتے ہوۓ امام حسين علیہ السلام كے قيام كی ضرورت كو بيان كيا اور امريكی صدر بش كو معاویہ زمان كا نام ديتے ہوۓ كہا كہ بش بھی معاویہ كی طرح كے مشرق وسطی میں اقدامات كر رہا ہے اور اس كی كوشش ہے كہ اسرائيل كو كسی نہ كسی طرح قانونی حيثيت دلائی جاۓ ۔
آيت اللہ جوادی آملی نے كہا كہ امريكہ عرب ليگ اور يورپی يونين كو تقويت كر كے كوشش كر رہا ہے كہ ايران كے پر امن ایٹمی پروگرام كے راستے میں ركاوٹیں كھڑی كرے ۔ انہوں نے تعليمی ہفتہ كا ذكر كرتے ہوۓ كہا كہ حكومت اور والدين و اساتذہ كو چاہیے كہ وہ طلباء اور بچوں كی تعليم و تربيت پر سنجيدگی سے توجہ دیں ، انہوں نے مغربی معاشرے میں اولاد كی تربيت كا حوالہ ديتے ہوۓ كہا كہ اس معاشرے میں جہاں بچوں كے لیے نرسری بنائی جاتی ہے وہاں مسن افراد كے لیے بھی خاص مراكز بناۓ گۓ ہیں تاكہ دونوں پر خصوصی توجہ دی جا سكے ۔ انہوں نے تعليمی صورت حال كو مزيد بہتر بنانے كے لیے محكمہ تعليم سے خصوصی توجہ كا مطالبہ كيا ہے ، انہوں نے كہا كہ وہ چيز جو ملك كو سنوارتی ہے وہ سالم اور صالح افراد كا وجود ہے نہ سرمایہ ، انہوں نے موجودہ موسمی حالات كا ذكر كرتے ہوۓ لوگوں سے اپيل كی كہ وہ پانی ، گيس ، اور بجلی كے استعمال میں ميانہ روی سے كام لیں ۔
211490