{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كے شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق اس ملاقات میں آيت اللہ نوری ہمدانی نے فرمايا كہ مسئلہ امر بہ معروف اور نہی از منكر پر اسلام نے بہت تاكيد كی گئی ہے اور انسان كو اپنی تربيت ، اسلامی قوانين كے مطابق كرنی چاہیے انہوں نے مزيد فرمايا كہ معاشرے میں ہر شخص ذمہ دار ہے اور ہماری ذمہ داری ہے كہ ايسا معاشرہ تشكيل دیں جس میں اسلام اور قرآن كی حكم رانی ہو ۔
مرجع تقليد نے اس بات پر زور ديا كہ امر بہ معروف اور نہی از منكر پر وسيع پيمانے پر عمل ہونا چاہیے بلكہ امر بہ معروف اور نہی از منكر كی وزارت كا قيام ضروری ہے ، آيت اللہ نوری ہمدانی نے معاشرے كی تربيت كے حوالے سے فرمايا كہ كوئی بھی كام تعليم و تربيت كے بغير پایہ تكميل تك نہیں پہنچ سكتا ۔ انہوں نے فرمايا كہ منكرات اور برائيوں كے خاتمے كے لیے ہمیں بھر پور كوشش كرنی چاہیے ۔ آخر میں انہوں نے فرمايا كہ بہت سے مسائل جيسے ربا وغيرہ كی طرف بار بار توجہ دلانے كے با وجود اب تك بينكوں سے ربا كو ختم نہیں كيا جا سكا ۔
212073