{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كی رپورٹ كے مطابق صوبہ زنجان كے سيكرٹری امن عامہ ٫٫ كيقباد علی بابائی ٬٬ نے اس صوبہ كے علماء اور آئمہ جماعات سے خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ عالمی استكبار ہر روز نئی سازشیں كر رہا ہے تاكہ مسلمانوں كے فكری اعتقادات اور دينی اقدار كو پائمال كر سكے ۔ انہوں نے كہا كہ دشمنان اسلام كی سازشوں كو پہچاننا اور پھر ان سے مقابلہ كرنا ضروری ہے ٫٫ علی بابائی ٬٬ نے كہا كہ استعماری طاقتوں كی سازشوں كا ايك حربہ مختلف اقوام اور مذاھب كو ايك دوسرے كے خلاف بھڑكا كر دست و گريبان كرنا ہے ، انہوں نے علماء كے كردار كو زمانہ حال میں بہت اہم قرار ديتے ہوۓ كہا كہ علماء معاشرہ كے محافظ اور اسلام و قرآن كے پاسدار ہیں انہیں چاہیے كہ اپنی پوری توانائی كو صرف كرتے ہوۓ اسلام كی مقدس اقدار كو كتاب مبين قرآن كی حفاظت كریں ۔ انہوں نے علماء اور جوان نسل كے درميان دوستانہ تعلقات كے فروغ پر زور ديتے ہوۓ كہا كہ آج كے ترقی يافتہ دور میں جوانوں كو دينی تعليمات سے عصری تقاضوں كے مطابق آشنا كرنا علماء كی ہی ذمہ داری ہے ۔
212384