عالم ربانی حجة الاسلام و المسلمين احمد مجتہدی تھرانی كی رحلت پر قائد انقلاب كا تعزيتی پيغام

IQNA

عالم ربانی حجة الاسلام و المسلمين احمد مجتہدی تھرانی كی رحلت پر قائد انقلاب كا تعزيتی پيغام

سياسی و اجتماعی گروپ : قائد انقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ خامنہ ای نے عالم ربانی اور معلم اخلاق حجت الاسلام و المسلمين شيخ احمد مجتہدی تھرانی كی رحلت پر ايك تعزيتی پيغام بھيجا ہے ۔
{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كی رپورٹ كے مطابق اس پيغام كا متن اس طرح ہے :
بسم اللہ الرحمن الرحيم
عالم ربانی اور معلم اخلاق مرحوم حجة الاسلام و المسلمين حاج شيخ احمد مجتہدی تھرانی رحمة اللہ علیہ كی رحلت پر علماء كرام ، بالخصوص علماۓ تھران ، مرحوم كے شاگردان ان كے خاندان اور پس ماندگان كو تعزيت و تسليت پيش كرتا ہوں ۔
اس با عمل عالم دين كی زندگی ،دينی خدمات سے پر تھی ، انہوں نے تھران میں ايك عظيم الشان مدرسے كی بنياد ركھی جس میں دسيوں سال انہوں نے علماء اور فضلاء كی تربيت كی ، علم ، تقوی اور دينی طلاب كی تربيت میں انتہائی كوشش اس عالم دين كا طرہ امتياز ہے ۔ تين بالا خصوصيات تھیں ان كے وجود سے دينی مراكز نے بہت استفادہ كيا اور تھران كے دينی مدرسے میں ان كی زحمتیں نا قابل فراموش ہیں ۔
اللہ تعالی ان پر اپنی بے شمار رحمتیں نازل فرماۓ اور ان كو محمد و آل محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم كے ساتھ محشور فرماۓ ۔
سيد علی خامنہ ای
212976